کھیل
23 اکتوبر ، 2015

ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہرعلی لاہور سے دبئی روانہ

 ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہرعلی لاہور سے دبئی روانہ

لاہور.......پاکستان کی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہرعلی لاہور سے دبئی روانہ ہو گئے ،وہ اپنی ساس کے انتقال کی وجہ سے وطن لوٹ آئے تھے۔

فٹنس مسائل کی وجہ سے اظہر علی ابوظہبی میں انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے،لیکن دوسرے ٹیسٹ سے قبل انہیں خوش دامن کے انتقال کی وجہ سے لاہور آنا پڑا ۔اظہر علی آج متحدہ عرب امارات روانہ ہو گئے ہیں ، جہاں وہ قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

مزید خبریں :