23 اکتوبر ، 2015
ویانا.......آسٹریا میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ میں کیون اینڈرسن تو کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے لیکن جو ولفرائیڈ سونگا کو اپ سیٹ شکست ہو گئی۔
ویانا میں جاری ایونٹ میں کیون اینڈرسن کو JIRI VESELY کوہرانے کےلیےتین سیٹس کھیلنے پڑے۔پہلے سیٹ میں ایندرسن کو شکست ہوئی ،پھر اینڈرسن نےمسلسل دو سیٹ جیتے اور کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔
ایک اور میچ میں فرانس کے جو ولفرائیڈ سونگا کو لوکاس کے ہاتھوں شکست ہو گئی۔تین سیٹس پر مشتمل میچ کا اسکور چھ چار، تین چھ ، اور چھ ایک رہا۔