دلچسپ و عجیب
23 مئی ، 2012

جھولا اب آپکی جیب میں جب اور جہاں چاہیں جھولے کے مزے لوٹیں

جھولا اب آپکی جیب میں جب اور جہاں چاہیں جھولے کے مزے لوٹیں

نیویارک…این جی ٹی…جھولا جھولنے کا موقع میسر آئے تو بچے ایک طرف بڑے بھی بچہ بننے میں دیر نہیں لگاتے۔اِنہی سب شوقین افراد کے لیے تازہ ترین خوشخبری یہ ہے کہ اب جھولا جھولنے کے پارکس جانے کی ضرورت نہیں کیونکہ اب آپ کہیں بھی جھولے کا مزا لے سکتے ہیں۔سان فرانسسکو سے تعلق رکھنے والے ایک ڈیزائنر نےUpSwingنامی ایسا جھولا تیار کرلیا ہے جسے جب چاہیں جہاں چاہیں فکس کریں اور جھولے کے مزے لوٹیں۔پورٹیبل خصوصیات والا یہ جھولا دو حصوں میں تقسیم ہے ایک حصہ کسی بھی درخت،لیمپ پوسٹ یا پھر کسی ایسی جگہ جہاں یہ ٹک سکے،پھنسادیں اور تمام ہکس مضبوطی سے لگانے کے بعد جھولنے والے حصہ پر بیٹھ جائیں۔ واضح رہے کہ کسی بھی جگہ کو پلے گراؤنڈ میں تبدیل کرنے والا یہ جھولا لگانے کے لیے صرف دو منٹ درکار ہوتے ہیں جبکہ اُتارنے کے لیے30سیکنڈ ہی کافی ہیں۔

مزید خبریں :