کھیل
24 اکتوبر ، 2015

چار پانچ روز میں بھارتی جواب نہ آیا تو سیریز کا دروازہ بند سمجھیں،شہریار

چار پانچ روز میں بھارتی جواب نہ آیا تو سیریز کا دروازہ بند سمجھیں،شہریار

دبئی ......چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے کہا ہے کہ بھارتی بورڈ نے دو طرفہ سیریز سے متعلق پر چار پانچ دن میں جواب نہ دیا تو دروازے بند ہی سمجھے جائیں ،سیریز نہ ہونے سے مالی نقصان ہوگا ۔

دبئی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے پی سی بی کی جانب سے یونس خان کو 10لاکھ روپے دینے کا اعلان بھی کیا ۔

شہریار خان نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف سیریزہونے کا امکان اب انتہائی کم ہے،بی سی سی آئی نےچارپانچ دن میں آگاہ نہ کیا تو کرکٹ سیریز کے دروازے بند ہی سمجھے جائیں،پاک بھارت سیریز نہ ہونے سے مالی نقصان بھی ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ میری بیوی کسی بیک چینل ڈپلومسی اور کرکٹ تعلقات کی بحالی میں شامل نہیں، میری بیوی کوششانک منوہرکی بیوی نے صرف ممبئی میں شاپنگ کی دعوت دی تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میری بیوی نے دعوت قبول کی تھی اور واقعے سے پہلی ہی جوتے خریدنے گئی تھی۔

مزید خبریں :