24 اکتوبر ، 2015
کراچی......پاکستان کے ماسٹر بیٹسمین یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے 9ہزار رنز بنانے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا ئے کرکٹ کے14ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔
یونس خان نے یہ اعزازاپنے 103ویں ٹیسٹ اور184ویں اننگ میںحاصل کیا،وہ ابوظبی میں گریٹ جاوید میانداد کا 8832 رنز کا ریکارڈ بھی توڑچکے ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میںکل 14کھلاڑیوں نے 9ہزاریااس سےزائدرنزبنانےکااعزازحاصل کیا ہے انبیٹسمینوںمیںآسٹریلیا کے تین بیٹسمین رکی پونٹنگ13378،ایلن بورڈر11174،اسٹیو واہ10927بنائے چکے ہیں۔
اسی طرح بھارت کے بھی تین بیٹسمینوں نے یہ اعزاز حاصل کیا ان میںسچن ٹنڈولکر15921،راہول ڈریوڈ13288اورسنیل گواسکر10122رنز بنائے۔
جنوبی افریقاکےدوبیٹسمینوںنےیہ اعزازحاصل کیا ہےجن جیک کیلس13289 اورگریم اسمتھ 9265رنز ۔
نو ہزار رنز بنانے کا اعزازویسٹ انڈیز اور سری لنکاکےدو،دو بیٹسمینوں کو حاصل ہےان میںبرائن لارا11953اورچندر پال11867جبکہسری لنکا کےکمار سنگاکارا12400 اورمہیلا جے وردھنے 11814رنز۔
اس فہرست میں پاکستان اور انگلینڈ کا ایک ایک کھلاڑی یونس خان اور ایلسٹر کک9658 نے بھی 9ہزار یا اس سے زائد رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا، دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں بیٹسمین دبئی میں جاری پاک انگلینڈ ٹیسٹ میں شامل ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے، انہوں نے 15921 رنز بنا رکھے ہیں۔