27 جنوری ، 2012
ڈیووس … وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کو پاکستان واپسی پر یقینی طورپر گرفتار کیا جائے گا، ان کے خلاف قتل کے مقدمات درج ہیں۔ سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ پاکستان اپنی بقاء کی جنگ بھی لڑرہا ہے، دہشت گردی کے خلاف کارروائی میں 5 ہزار فوجی جوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور اس جنگ میں 30 ہزار شہریوں کی جانیں بھی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ سلالہ چیک پوسٹ پر نیٹو کے حملے پر پاکستان کے عوام غصے میں ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کا اعتراف ہونا چاہئے۔