25 اکتوبر ، 2015
بیجنگ......چین کے صوبے ہیلونگ جیانگ میں برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا،درختوں اور پودوں پرپڑی برف سے نظارے اور حسین ہو گئے۔
ہیلونگ جیانگ کے مختلف حصوں میں برف باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ، کچھ علاقوں میں درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا گیا ،حد نگاہ 20 میٹر تک رہ گئی۔
سڑکوں پرکئی انچ برف جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ برف باری کے ساتھ چلنے والی تیزہواؤں کے باعث علاقے Mohe میں درجہ حرارت منفی 13 تک گرگیا ہے، کئی تالاب منجمد ہوگئے۔ دریا کی اوپری سطح بھی برف بن گئی ہے۔