دلچسپ و عجیب
23 مئی ، 2012

805شرکاء کا تائی کوانڈو کی مشقوں میں حصہ لینے کا عالمی ریکارڈ

805شرکاء کا تائی کوانڈو کی مشقوں میں حصہ لینے کا عالمی ریکارڈ

لندن…این جی ٹی…برطانیہ میں بیک وقت سیکڑوں افراد نے تائی کوانڈو مشقوں میں حصہ لیتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔اس ریکارڈ ساز کاوش کے لیے برطانیہ کے 11 شہروں برمنگھم،برسٹل،گیٹ وِک،مانچسٹر،لیڈز،گلاسگو،ریڈنگ،نیو کاسٹل،نوٹنگھم،ریڈنگ اور واٹ فورڈمیں ایک ہی وقت پر805افرادنے تائی کوانڈو کے داؤ پیچ دکھائے۔مسلسل دس منٹ تک مختلف مقامات پر ایک ہی ساتھ تائی کوانڈو کی ان مشقوں کو دنیا کی سب سے بڑی تائی کوانڈو روٹین کی حیثیت سے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بنادیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بڑے پیمانے پر اس تائی کوانڈو پریکٹس سیشن کا مقصد بچوں کی تنظیم کے لیے امدادجمع کرنا تھا اور اس فلاحی کوشش کے نتیجے میں50ہزار پاؤنڈ کی رقم اکٹھی کرلی گئی۔

مزید خبریں :