دلچسپ و عجیب
27 اکتوبر ، 2015

ٹائی ٹینِک کا 3 10سالہ پرانا نایاب بسکٹ15 ہزار پائونڈمیںنیلام

 ٹائی ٹینِک کا 3 10سالہ پرانا نایاب بسکٹ15 ہزار پائونڈمیںنیلام

لندن ......برطانیہ میں ہونیوالی نیلامی کے دوران ٹائی ٹینک کا103 سال پرانا نایاب اور تاریخی اہمیت کا حامل بسکٹ 24 لاکھ روپے میں فروخت کردیا گیاہے۔

یہ نایاب بسکٹ ایک صدی قبل سمندر میں ڈوب جانیوالے مشہور زمانہ بحری جہاز ٹائی ٹینک کا ہے جو جہاز کی ایک لائف بوٹ میں موجود حفاظتی بیگ سے ملا تھا جسے حادثے میں بچ جانیوالے ایک شخص جیمز فینوک نے ایک لفافے میں محفوظ کرلیا تھا۔

لاکھوں روپے مالیت کے اس نمکین بسکٹ کو نیلام کرنے والی کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ دنیا کا سب سے نایاب بسکٹ ہے اس لیے انہوں نے اس کی قیمت کا اندازہ 8 سے 10 ہزار برطانوی پاؤنڈ لگایا تھا تاہم اسے یونان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے 15 ہزار پاؤنڈ (تقریباً24 لاکھ روپے) میں خرید لیا۔

واضح رہے کہ ٹائی ٹینک اپریل 1912ء میں برطانوی بندرگاہ لیورپول سے امریکی ساحلی شہر نیویارک کے لیے روانہ ہوا تھا اور اس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ نہ ڈوبنے والا بحری جہاز ہے لیکن اپنے پہلے ہی سفر میں یہ ایک برفانی چٹان سے ٹکرانے کے بعد بحر اوقیانوس کی گہرائیوں میں غرق ہو گیا اور 1500سے زائد افراد اس حادثے میں ہلاک ہوگئے، اسے تاریخ کا سب سے بڑا بحری حادثہ سمجھا جاتا ہے۔

مزید خبریں :