23 مئی ، 2012
ٓ نیویارک…این جی ٹی…آرٹ تخلیق کرنے کے لئے ماہر فنکاروں کو برش اور رنگوں کی بھی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ وہ ناکارہ اشیا کو بھی استعمال میں لا کر اپنی مہارت کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔ایسے ہی ایک ماہر امریکی آرٹسٹ نے گھر میں موجود ناکارہ ٹِن کے ڈبوں کو استعمال میں لاتے ہوئے مبہوت کُن موزائیک فن پارے تیار کر لئے ہیں۔ آرٹسٹ نے ٹِن کے ڈبوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے انہیں نہایت باریک بینی اور مہارت سے کینوس پر اس طرح لگایا ہے کہ یہ ایک مکمل تصویرمیں بن گئے ہیں۔