دلچسپ و عجیب
23 مئی ، 2012

مَن پسندسپنے دکھانے والاسلیپنگ ماسک تیار

 مَن پسندسپنے دکھانے والاسلیپنگ ماسک تیار

نیویارک…این جی ٹی…امریکہ میں سائنسدانوں نے ایک ایسا انوکھا سلیپنگ ماسک تیار کر لیا ہے جو اُن کے مطابق من پسند خواب دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس عینک نما سلیپنگ ماسک میں چھ انتہائی مدھم LEDلائٹس نصب کی گئی ہیں جن کی روشنی سے دماغ نیند کی حالت میں بھی جا گتا رہتا ہے ۔ اس ماسک کو کار آمد بنانے کے لئے خاص طور پرڈیزائن کی گئی ویب سائٹ پرجا کر اس میں خواب دیکھنے کا وقت اپنی مر ضی کے مطا بق سیٹ کیا جاسکتاہے۔ بس اس ما سک کو پہن کر سو جا ئیے اور مقر رہ وقت پر یہ ننھی LEDلائٹس آن ہو کر آپ کے دما غ کو جگا دیں گی اور آ پ فراری کار چلانے سے لے کترینہ کیف کے ساتھ چائے پینے تک کے مَن چا ہے نظاروں کو اپنے سپنوں میں دیکھ سکیں گے۔صرف یہی نہیں بلکہ دماغ کے بید ار ہو نے کے با عث نیند میں بھی آپ اپنے خو ابو ں کی جب چا ہے تبدیل کر سکیں گے یعنی کترینہ اچھی نہ لگیں تو کرینہ کے ساتھ بھی گھو ما جا سکے گا ۔

مزید خبریں :