23 مئی ، 2012
لندن…این جی ٹی…ایک برطانوی شیف نے دنیا کا سب سے بڑا سینڈوچ تیار کرلیا ہے جس میں 40مختلف اقسام کا گوشت استعمال کیا گیا ہے۔Carnivores Dreamکے نام سے پیش کیے گئے اس گوشت بھرے سینڈوچ کا وزن12اعشاریہ7کلوگرام ہے جسے کھانے کے لیے کم و بیش10گھنٹے درکار ہونگے۔4گھنٹوں کی کڑی محنت کے بعد تیار ہونے والے41گوشت کے قتلوں کی تہہ لیے اس سینڈوچ کی اونچائی15انچ جبکہ چوڑائی24انچ ہے۔