صحت و سائنس
29 اکتوبر ، 2015

سيالکوٹ ميں اتائی ڈاکٹروں کیخلاف کريک ڈاؤن

سيالکوٹ ميں اتائی ڈاکٹروں کیخلاف کريک ڈاؤن

سيالکوٹ........سيالکوٹ ميں ضلعی انتظاميہ کا اتائی ڈاکٹروں کے خلاف کريک ڈاؤن متعدد کلينک سيل جبکہ غير معياری ادويات رکھنے والے ميڈيکل اسٹورز کو جرمانے بھی کيے گئے۔

اسسٹنٹ کميشنر ميثم عباس کے مطابق وزير اعلیٰ پنجاب مياں شہباز شريف کی ہدائت کے مطابق ضلع بھر ميں عطائی ڈاکٹروں اور غير معیاری ادويات رکھنے والے ميڈيکل اسٹورز کے خلاف کريک ڈاون جاری ہے۔جبکہ دوران کريک ڈاون اتائی ڈاکٹروں کے کلينک سيل کرنے کے ساتھ ساتھ مقدمات بھی درج کيے گئے۔

دوسری جانب شہر بھر ميں غير معياری ادويات فروخت کرنے پر ميڈيکل اسٹورز مالکان کو جرمانے بھی کيے۔

مزید خبریں :