23 مئی ، 2012
پشاور … اسامہ بن لادن کے خلاف کارروائی کے اہم کردار ڈاکٹر شکیل آفریدی کو 33 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔ سزا کے بعد ڈاکٹر شکیل آفریدی کو سینٹرل جیل پشاور منتقل کردیا گیا۔ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن کے اہم کردار ڈاکٹر شکیل آفریدی کو پولیٹکل انتظامیہ خیبر ایجنسی سے فرنٹیئر کرائمز ریگولیشن کے تحت 33 سال قید اور 3لاکھ 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ سزا کے بعد ڈاکٹر شکیل آفریدی کو سینٹرل جیل پشاور منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی پر الزام ہے کہ انہوں نے ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی موجودگی کا پتہ چلانے کیلئے جعلی پولیو مہم چلائی تھی، جس کے دوران ایبٹ آباد کے کمپاوٴنڈ میں اسامہ کی اپنے اہل و عیال سمیت موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی۔ جعلی پولیو مہم میں شامل دیگر اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔