23 مئی ، 2012
لندن…این جی ٹی…اب زندگی کی مشکلات ،پریشانیوں اور تناؤ سے دور بھاگنے کے بجائے اپنی زندگی کو خوشگوار بنانے کے لیے دوڑ لگائیں۔جی بالکل ایسی ہی ایک میراتھن کا انعقاد ہر سال دنیابھر کے کئی ممالک میں کیا جاتا ہے جہاں لوگ اپنی تکلیفوں اور پریشانیوں کو بھلاتے ہوئے 5ہزارمیل کا فاصلہ طے کرتے ہیں۔اس میراتھن کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں حصہ لینے والے شرکاء راستے بھرمیں ایک دوسرے پر قوس و قزح کے مختلف رنگ پھینک کر اپنے غموں کو بھلانے کی کوششوں میں مصروف رہتے ہیں۔