پاکستان
23 مئی ، 2012

امریکی سینیٹ کمیٹی کا پاکستان کی امداد میں 58 فیصد تک کمی کیلئے ووٹ

امریکی سینیٹ کمیٹی کا پاکستان کی امداد میں 58 فیصد تک کمی کیلئے ووٹ

واشنگٹن … امریکی سینیٹ کی ذیلی کمیٹی نے مالی سال 2013ء میں پاکستان کو دی جانے والی امداد میں 58فیصد تک کمی کرنے کے حق میں ووٹ دے دیا۔ امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے غیرملکی امداد نے پاکستان کی امداد میں کمی کے ساتھ ساتھ یہ اعلان بھی کیا ہے کہ اگر پاکستان نے نیٹو سپلائی لائن بحال نہ کی تو مالی امداد میں مزید کمی کی جا سکتی ہے۔ سینیٹ کی appropriations کمیٹی اس بل کی حتمی منظوری جمعرات کو دے گی۔ غیر ملکی امداد کے بل کے تحت مالی سال 2013ء میں امریکا نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر مختص کیے ہیں، جن میں 80 کروڑ ڈالر بطور غیر ملکی امداد دیئے جائیں گے۔ تاہم کاوٴنٹر انسرجینسی کیپی بلیٹی فنڈ کے تحت دی جانے والی رقم صرف 5 کروڑ ڈالر تک محدود کردی گئی ہے۔ کمیٹی کے اہم رکن سینیٹر لِنزے گراہم کا کہنا ہے کہ امریکا ایسے ملک کو پیسے نہیں دے سکتا جو اتحادی نہیں بنے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر نیٹو کی رسد بحال نہیں ہوتی تو پائپ لائن میں مزید رقم شامل کرنے کے بجائے اس میں سے تمام رقم نکال لیں گے۔ امریکا ایسے ملک پر رقم نہیں لگانا چاہتا جو افغانستان میں امریکی افواج کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے مناسب انداز میں مدد نہیں کرتا۔

مزید خبریں :