دلچسپ و عجیب
29 اکتوبر ، 2015

دبئی پولیس کو شہریوں کی خوشیاں عزیز

دبئی پولیس کو شہریوں کی خوشیاں عزیز

دبئی.......ویسے تو پولیس کا کام لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہوتا ہے لیکن اگر پولیس آپ کی خوشیوں کا خیال بھی رکھنے لگے تو کیا ہی بات ہے، دبئی پولیس نے آج کل یہ کام بھی سنبھال لیا ہے۔

رنگ، روشنیاں، اونچی اونچی عمارتیں اور شاہانہ انداززندگی، یہ ہے دبئی ، جب اتنی ڈھیر ساری ایکٹوٹیز ہوں، پھر تو خوش ہونا بنتا ہے ناں اور اگر پھر بھی آپ کہیں کہ آپ دبئی میں خوش نہیں ہیں، تو دبئی پولیس آپ کو کال کرسکتی ہے کہ کیوں بھئی؟ آپ خوش کیوں نہیں ہیں؟

حیران نہ ہوں، یہ سچ ہے، دبئی اتھارٹیز اور دبئی پولیس مل کر دو ہزار اکیس تک ورلڈ Happiness میں دبئی کو ٹاپ پر لانا چاہتے ہیں۔ حال ہی میں دبئی پولیس کی ویب سائٹ پر ہوئے ایک الیکٹرانک سروے میں دبئی کے رہائشیوں سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ دبئی میں خوش ہیں؟

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جواب میں انہیں پہلے ہی روز دو لاکھ جوابات موصول ہوئےجس میں سے چوراسی فیصد لوگوں نے کہا کہ وہ دبئی میں خوش ہیں۔

اس وقت اقوام متحدہ کی لسٹ کے مطابق خوش باشی میں دبئی ایک سو اٹھاون ممالک میں سے بیسویں نمبر پر ہے اور دو ہزار اکیس میں اپنی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر ٹاپ ٹین میں آنا چاہتا ہے۔لیکن کہنے والے ازراہ مذاق کہتے ہیں کہ اس سوال کا منفی جواب دے کر پولیس کو کون اپنے پیچھے لگائے گا؟

مزید خبریں :