دلچسپ و عجیب
29 اکتوبر ، 2015

آواز کے ذریعے اشیا اٹھانے کا تجربہ کامیاب

آواز کے ذریعے اشیا اٹھانے کا تجربہ کامیاب

لندن.......کیا آواز کے ذریعے اشیاء کو اٹھایا جاسکتا ہے؟ جی ہاں سائنسدانوں نے یہ کارنامہ بھی سر انجام دے دیا۔برطانوی یونیورسٹی سے وابستہ سائنسدانوں نے چھوٹے اجسام کو ہوا میں معلق کرنے اور حرکت دینے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

یونیورسٹی آف سسیکس کے ماہرین نے حساس اسپیکرز کے ذریعے آواز یں خارج کر کے کم وزن والی اشیا کو اٹھا لیا ہے۔ ناصرف یہ بلکہ اب آواز ہی کے ذریعے اشیاء کو مختلف سمتوں میں حرکت بھی دی جاسکتی ہے۔

اس طرح گھڑیوں یا الیکٹرانک مصنوعات کے بے حد چھوٹے اور نازک پرزوں کو مطلوبہ مقام پر اور ادویات کو جسم میں خاص حصوں تک پہنچانا ممکن ہوگیا ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق آواز طاقت رکھتی ہے جیسے بم دھماکوں کی آواز سے کھڑکی کے شیشے تک ٹوٹ جاتے ہیں لیکن اب اسی قوت کو قابو کرکے صنعت، طب اور دیگر کاموں میں استعمال کرنے کا منصوبہ ہے۔

مزید خبریں :