پاکستان
23 مئی ، 2012

سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں ایک بار پھر توسیع کردی گئی

سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں ایک بار پھر توسیع کردی گئی

کراچی … سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں ایک بار پھر 3 ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔ 1989ء سے کراچی میں موجود سندھ رینجرز جو شہریوں کو تحفط فراہم کرنے کیلئے آئی ،دن مہینے اور سال گزرتے گئے، ٹارگٹ کلنگ رکی نا اسٹریٹ کرائمز۔ رینجرز کی موجودگی پر اس کے سالانہ بجٹ میں نا صرف اضافہ کیا گیا بلکہ نفری بھی بڑھائی گئی اور پھر ہر 3 ماہ کی ایکسٹینشن۔ 3 ماہ کی توسیع کا جو سلسلہ پچھلی 2دہائیوں سے جاری ہے وہ جرائم کی بیخ کنی میں کوئی خاص روک نہیں لگا سکا ہے، اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ مدد کیلئے کبھی پولیس اور ایف سی مگر ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ہوں یا اسٹریٹ کرائم ، اغواء برائے تاوان ہو یا پھر بھتے کی پرچیاں۔ واقعات میں ملوث ملزمان شہر میں آزادانہ اپنی کارروائیاں کرتے ہیں اور باآسانی فرار ہو جاتے ہیں۔جرائم پر قابو پانے کیلئے اگر کوئی اقدام ہوتا ہے تو وہ ڈبل سواری پر پابندی ہے ،جس میں ہر تھوڑئے عرصے بعد رینجرز کے اختیارات میں ایکسٹینشن کی طرح ایکسٹینشن کردی جاتی ہے۔

مزید خبریں :