دلچسپ و عجیب
29 اکتوبر ، 2015

امریکا میں میزائل حملے کا پتا لگانے والا غبارہ ہوا میں اڑ گیا

امریکا میں میزائل حملے کا پتا لگانے والا غبارہ ہوا میں اڑ گیا

میری لینڈ.......امریکا میں میزائل حملے کا پتا لگانے کے لئے تین ارب ڈالر کی لاگت سے بنایا گیا خصوصی غبارہ ہوا میں اڑ گیا ۔ غبارے نے بجلی کی تاریں بھی توڑ ڈالیںجس سے ہزاروں افراد کے گھروں کی بجلی غائب ہوگئی ۔

امریکی ریاست میری لینڈ کے فوجی اڈے پر دو خصوصی غبارے لگائے گئے تھے ، غبارے میں میزائل حملے کا پتا لگانے کے لئے جدید آلات نصب تھے۔

ایک غبارہ آج کیبلز توڑ کر اڑ گیا، جس نے بجلی کی تاریں بھی توڑ ڈالیں،جس سے پینتیس ہزار گھر بجلی سے محروم ہو گئے۔ اس اچانک ہونے والے حادثے نے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات میں ڈال دیا۔

مزید خبریں :