23 مئی ، 2012
اسلام آباد … نئے مال سال کا وفاقی بجٹ پیش کرنے کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم جون کو طلب کرلیا گیا، اسی روز سینیٹ کا اجلاس بھی بلایا گیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق قائم مقام صدر مملکت نیئر حسین بخاری نے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم جون کی شام ساڑھے 5بجے طلب کیا ہے۔ اجلاس میں نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ پیش کیا جائے گا۔ سینیٹ سیکریٹریٹ کے مطابق قائم مقام صدر نے ایوان بالا کا اجلاس بھی اسی روز شام ساڑھے 6 بجے طلب کیا ہے۔