23 مئی ، 2012
واشنگٹن … امریکا نے کہا ہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی نے اسامہ کی نشاندہی میں مدد کی تھی، شکیل آفریدی کا عمل غداری سمجھنا پاکستان کی سنگین غلطی ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہیکہ دہشت گردی اور القاعدہ کے خلاف پاکستان اور امریکا کے عزائم ایک ہیں، ڈاکٹر شکیل آفریدی کا عمل غداری سمجھنا پاکستان کی سنگین غلطی ہے۔ امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی نے اسامہ کی نشاندہی میں مددکی تھی، پاکستان سے غداری نہیں کی۔