23 مئی ، 2012
لندن …برطانیہ میں ایک آن لائن آکشن ویب سائٹ کے تحت سابق امریکی صدررونالڈ ریگن کا خون کا نمونہ نیلامی کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔نیلام گھر کی جانب سے جاری کی گئی معلومات کے مطابق یہ خون کا نمونہ1981میں اس وقت حاصل کیا گیا تھا جب اُس وقت کے امریکی صدر ریگن پرایک ہوٹل کے باہر قاتلانہ حملہ گیا تھا۔نیلام کنندہ شخص کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انکی والدہ اُس قاتلانہ حملے کے وقت امریکی شہر کولمبیا کی ایک میڈیکل لیبارٹری میں کام کرتی تھیں اور وہیں سے یہ خون بھری ٹیسٹ ٹیوب30سال قبل انکے خاندان کی ملکیت میں آئی۔آن لائن بولی کے لیے پیش کی گئی اس ٹیسٹ ٹیوب کیساتھ لیبارٹری رپورٹ بھی موجود ہے جس پر بولیوں کی حد14ہزار500ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔