پاکستان
27 جنوری ، 2012

این ایچ اے افسران، ٹھیکیداروں کیلئے رشوت نہ لینے کا حلف نامہ لازمی قرار

اسلام آباد … نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے بدعنوانی اور رشوت ستانی کے خاتمے کیلئے ادارے کے افسروں اور ٹھیکیداروں پر لازم قرار دیا ہے کہ وہ رشوت نہ لینے کا حلف جمع کرائیں۔ یہ فیصلہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین سید محمد علی گردیزی کی زیر صدارت اسلام آبادمیں ہونیوالی جنرل منیجرز رابطہ کانفرنس میں کیا گیا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ میں کام کرنے والے افسروں کو حلف نامہ پر دستخط کرنا ہوں گے کہ وہ کسی قسم کی بدعنوانی کے مرتکب ہوں گے اور نہ ہی کمیشن لیں گے۔ اسی طرح ٹھیکیداروں کو بھی حلف نامہ دینا ہو گا کہ وہ این ایچ اے کے افسروں کو کمیشن نہیں دیں گے۔

مزید خبریں :