دلچسپ و عجیب
23 مئی ، 2012

جاپان: دنیا کا بلند ترین ٹی وی ٹاور ”اسکائی ٹری“عوام کیلئے کھول دیا گیا

جاپان: دنیا کا بلند ترین ٹی وی ٹاور ”اسکائی ٹری“عوام کیلئے کھول دیا گیا

ٹوکیو … جاپان میں دنیا کا سب سے بلند ٹیلی ویژن ٹاور عوام کیلئے کھول دیا گیا، یہ بلند ترین ٹاور ٹوکیو کے علاقے سمیڈا میں بنایا گیا ہے۔ جاپانی دارالحکومت کا بلندی سے نظارہ کرنے کیلئے ہزاروں افراد اس ٹاور کا رخ کررہے ہیں۔ ”اسکائی ٹری“ نامی اس ٹاور کی اونچائی 634 میٹر ہے اور اسے 65 ارب جاپانی ین کی لاگت سے 4 برس میں تعمیر کیا گیا۔ اس ٹاور میں 2 پلیٹ فارم بنائے گئے ہیں جہاں سے ٹوکیو کا نظارہ کیا جاسکتا ہے، اس ٹاور میں شاپنگ سینٹر اور دفاتر بھی تعمیر کئے گئے ہیں جبکہ ریسٹورنٹ اور مچھلی گھر کی وجہ سے اس عمارت کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ ٹاور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس برس کے آخر تک یہاں آنے والوں کی تعداد 3 کروڑ 20 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔ 10 جولائی تک ٹاور سے ٹوکیو کا نظارہ کرنے آنے والوں کو ٹکٹ کئی ہفتے پہلے خریدنا ہوگا۔

مزید خبریں :