پاکستان
23 مئی ، 2012

مختلف شہروں میں 1200 نئی بسیں چلائی جائیں گی، وزیراعلیٰ پنجاب

مختلف شہروں میں 1200 نئی بسیں چلائی جائیں گی، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور … پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ صوبے کے مختلف شہروں میں 1200 نئی بسیں چلائی جائیں گی جبکہ طالب علموں کو رعایتی کارڈ جاری کیے جائیں گے۔ لاہور میں جدید ٹرانسپورٹ نظام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں شہباز شریف نے کہا کہ لاہور اور فیصل آباد میں جدید ٹرانسپورٹ سروس کا آغاز کردیا گیا ہے، صوبے کے تمام شہروں میں مرحلہ وار جدید ٹرانسپورٹ سسٹم لایا جارہا ہے، مختلف شہروں میں 1200نئی بسیں چلائی جارہی ہیں، طلبہ کو کرایوں میں سہولت کیلئے کارڈ جاری کیے جائیں گے۔ ان کا کہناتھاکہ پبلک ٹرانسپورٹ کا جدید نظام مہذب معاشرے کی شناخت ہے،حکومت عوام کو جدید ٹرانسپورٹ کی فراہمی پر اربوں روپے خرچ کررہی ہے۔

مزید خبریں :