پاکستان
24 مئی ، 2012

دنیا کے بڑے سے بڑے مسائل کا حل وسائل کی منصفانہ تقسیم میں موجود ہے، الطا ف حسین

دنیا کے بڑے سے بڑے مسائل کا حل وسائل کی منصفانہ تقسیم میں موجود ہے، الطا ف حسین

لندن …متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطا ف حسین نے کہاہے کہ دنیا کے بڑے سے بڑے مسائل کا حل وسائل کی منصفانہ تقسیم میں موجود ہے۔انہوں نے حکمرانوں سے کہا ہے کہ وہ وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائیں تو ہر نعرہ ، ہر مطالبہ خود بخود دم توڑ جائے گا، نفرتیں بڑھنے کے بجائے خود بخود ختم ہوجائیں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اراکین و دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس مو قع پر سندھی، بلوچی، سرائیکی، ہزارہ وال، پنجابی، گلگتی ، کشمیری ذمہ داران بھی موجود تھے۔ انہوں نے سندھ کے تمام دانشور حضرات سے اپیل کی کہ وہ موجودہ شورش زدہ صور تحال سے سندھ کو نکالنے کے لئے جرات مندانہ موقف اختیار کریں۔ الطاف حسین نے تمام قومی اور صوبائی رہنماؤں سے بھی اپیل کی کہ وہ ایسے تمام تر بیانات اور تقاریر سے گریز کریں جس سے اشتعال انگیزی پھیلنے کا خدشہ ہویا کسی بھی طبقے کی دل آزاری ہو۔


مزید خبریں :