04 نومبر ، 2015
مظفر گڑھ......مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں ایک شخص نے خود سوزی کی کوشش کی ، لوگوں نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا لیکن وہ و ہان سے بھاگ کر ٹی ایم اے کی پانی کی ٹینکی پر چڑھ گیا۔
پولیس کے مطابق مظفر گڑھ کے رہائشی محمد عزیز کا سسرالیوں سے زمین کا تنازع چل رہاہے،سسرالیوں کی جانب سے اس پر چوری کے جائز مقدمہ کرائے ہیں ،جس پر اس نے موٹر سائیکل منڈی کے باہر بیوی بچو ں سمیت خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی۔
لوگوں نے خود سوزی کی اس کوشش کو ناکام بنادیا اور اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا مگر وہ حراست سے فرار ہوا ،ٹی ایم اے کی ٹنکی پرچڑھ گیا اور خود سوزی کی کوشش کی ،جسے اتارنے کی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔