انٹرٹینمنٹ
04 نومبر ، 2015

بین الاقوامی کانفرنس میں لوک فنکارہ مائی ڈھائی کی شاندار پرفارمنس

بین الاقوامی کانفرنس میں لوک فنکارہ مائی ڈھائی کی شاندار پرفارمنس

کراچی ..... کراچی میں ایک کانفرنس کے دوران سندھی لوک فنکارہ مائی ڈھائی کی پرفارمنس نے خنک شام کا مزہ دوبالا کر دیا، غیر ملکی مہمان بھی جھوم اٹھے۔

کراچی میں انسانی اسمگلنگ پر جاری کانفرنس کے دوران سفارت کاروں اور مندوبین کے لیے میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیاگیا،سندھی لوک گیتون پر غیر ملکی مہمان جھوم اٹھے۔

کراچی میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کرنے والے غیر ملکی سفارت کاروں اور مندوبین کو سندھ کے قدیم ثقافتی ورثے سے روشناس کرانے کے لیے موہٹہ پیلس میں تقریب کا اہتمام کیاگیا ۔

تقریب میں سندھ کی مشہور لوک فنکارہ مائی ڈھائی نے اپنی آواز کا جادو جگایا،جس پر غیر ملکی مندوبین سے رقص کئے بغیر رہا نہ گیا،تقریب میں شرکت کرنے والے غیر ملکی مندوبین نے شام کو یادگار قرار دیا، غیر ملکی سفارت کاروں اور مندوبین نے پاکستان آمد کو خوشگوار تجربہ قرار دیا۔

مزید خبریں :