انٹرٹینمنٹ
04 نومبر ، 2015

غزل گائیک غلام علی نے بھارت میں مزید شوز کرنے سے انکار کردیا

غزل گائیک غلام علی نے بھارت میں مزید شوز کرنے سے انکار کردیا

نئی دہلی ......پاکستان کے معروف غزل گائیک غلام علی نے بھارت میں مزید کانسرٹس کرنے سے انکار کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق غلام علی کے نئی دہلی اور لکھنو میں کنسرٹ ہونا تھے مگر انہوں نےبھارت میں پرفارم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک چیزیں ٹھیک نہیں ہوجاتی میں وہاں مزید پرفارم نہیں کرونگا۔

گزشتہ ماہ ممبئی میں شیو سینا کی دھمکیوں پر غلام علی کا شو منسوخ کردیا گیا تھا ،جس کےبعد وطن لوٹ آئے تھے۔

مزید خبریں :