24 مئی ، 2012
لندن…این جی ٹی… بر طانوی پرنس چارلس نے کینیڈا کے مختصر دورے کے دوران DJبن کر ثابت کر دیا کہ وہ شاہانہ زندگی گزارنے کے علاوہ میوزک کی دنیا میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔ملکہ بر طانیہ کی ڈائمنڈ جوبلی کے سلسلے میں کینیڈا کے ٹور پر گئے ہوئے شہزادہ چارلس نے یوتھ سینٹر میوزک اسٹوڈیو کا دورہ کیا اور وہاں موجود نوجوانوں کی رہنما ئی میں میوزک مکسر کی خدمات سر انجام دی۔ عمر رسیدہ شہزادے کا موسیقی میں لگاؤ دیکھ کر نا صرف سب دنگ رہ گئے بلکہ وقتی طور پر بنے DJ چارلس کی ترتیب دی گئی مو سیقی پر سب نے تالیاں بجا کر ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔