پاکستان
05 نومبر ، 2015

اسلام آبادبلدیاتی انتخابات ،پولنگ صبح 7سےشام 5:30بجے تک ہوگی

اسلام آبادبلدیاتی انتخابات ،پولنگ صبح 7سےشام 5:30بجے تک ہوگی

اسلام آباد.....الیکشن کمیشن نے وقت بڑھا دیا ۔ اسلام آباد کےبلدیاتی انتخابات کیلئےپولنگ صبح سات بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک بلاتعطل ساڑھے دس گھنٹے جاری رہےگی ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں پولنگ صبح 7 بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے ساڑھے 10 گھنٹے تک جاری رہے گی ، پولنگ کا وقت ووٹرز کی سہولت کی خاطر بڑھایاگیاہے، ووٹر کو ایک وقت میں 6 بیلٹ پیپرز فراہم کیےجائیں گے۔

سندھ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے رکھا گیا تھا ۔اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات30 نومبر کوہوں گے۔

مزید خبریں :