06 نومبر ، 2015
لاس اینجلس.......آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی وڈ اداکار مورگن فری مین اور اسکاٹش اداکار گیراڈ بٹلر کی نئی ایکشن تھرلر فلم’’لندن ہیز فالن‘‘(London Has Fallen) کا ٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔
2013ء میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والی ایکشن تھرلر فلم’’ اولمپس ہیز فالن‘‘کے سیکوئل’’لندن ہیز فالن‘‘‘کوہدایت کار بابک نجافی نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ گیراڈ بٹلر، مورگن فری مین اورآرون ایکہارٹ اپنے گزشتہ کردار وں میں ایک بار پھر جلوۂ گر ہوں گے جن کے علاوہ فلم کی کاسٹ میں شارلٹ ریلے ، ملیسا لیو، جیلی ہیل،رابرٹ فارسٹراورپیٹرک کینیڈی بھی شامل ہیں۔
فلم ساز مارک گِل، ڈینی لرنر اور گیراڈ بٹلر کی مشترکہ طور پر بنائی گئی اس فلم کی کہانی برطانوی وزیرِ اعظم کی پر اسرار ہلاکت سے شروع ہوتی ہے جس کے بعد ایجنٹس اور خفیہ اداروں کووزیرِ اعظم کی آخری رسومات میں شریک عالمی رہنماؤں کو قتل کرنے کے خطرناک منصوبے کا علم ہوتا ہے۔
خاص تربیت یافتہ ایجنٹ کی ذہانت اور بہادری کے گرد گھومتی ایکشن سے بھرپوریہ کرائم تھرلرفلم فوکس فیچرز کے تحت آئندہ سال 6مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔