24 مئی ، 2012
اسلام آباد…قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو نہ بجھوانے کا فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اسپیکرنے اپنے عہدے کاغلط استعمال کیا جس میں اسپیکرنے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کیخلاف ریفرنس نہ بھیجنے کافیصلہ بدترین مثال ہے۔ایک طرف7جج متفقہ فیصلہ کرتے ہیں،دوسری طرف اسپیکرکہتی ہیں کوئی سوال نہیں اٹھتا جبکہ اس بات کا بھی افسوس ہواکہ اسپیکر کہتی ہیں کہ وہ آئین کے تحت کام کررہی ہیں۔ہم اسپیکرکے فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انصاف کاتقاضا تھاکہ اسپیکریہ کیس الیکشن کمیشن کوبھیج دیتیں،ریفرنس نہ بھیجناایک عہدے کوبچانے کی کوشش ہے۔