کھیل
24 مئی ، 2012

پاکستان کیخلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلئے سری لنکن ٹیم کا اعلان

پاکستان کیخلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلئے سری لنکن ٹیم کا اعلان

کولمبو … کرکٹ سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا ہے، ون ڈے ٹیم میں فاسٹ بولر دلہارا فرنانڈو بھی شامل کرلئے گئے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ سری لنکا میں 2ٹی ٹوئنٹی اور 5 ایک روزہ میچز کے علاوہ 3 ٹیسٹ میچز بھی کھیلے گی۔ ٹی ٹوئنٹی کیلئے سری لنکا کی ٹیم مہیلا جے وردھنے، تلکارتنے دلشان ، کمار سنگاکارا، دنیش چندی مال، انجیلو میتھیوس، لاہیرو تھیرامانے، کوشلیا لاکوراچچی، تھسارا پریرا، نووان کولاسیکرا، سوچترا سینا نائیکے، لاستھ مالنگا، چمارا کاپوگدیرا، اپل تھارنگا اور آئیسو رو اودانا پر مشتمل ہے۔ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل لاکوراچچی، کاپو گدیرا اور اودانا ون ڈے ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ان کی جگہ جیون مینڈس، رنگانا ہیراتھ ، نوان پردیپ اور دلہارا فرنانڈو کو شامل کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :