دلچسپ و عجیب
08 نومبر ، 2015

لاہور چڑیاگھرمیں چار ماہ کاتیندوا پر اسرار طور پر ہلاک

لاہور چڑیاگھرمیں چار ماہ کاتیندوا پر اسرار طور پر ہلاک

لاہور......لاہور چڑیاگھرمیں چار ماہ قبل پیدا ہونے والاتیندوا پر اسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔چڑیاگھر انتظامیہ نے پوسٹمارٹم کرانے کے لئے ویٹرنری سائنس کالج یونیورسٹی میں ڈیڈ باڈی بھجوا دی ۔

لاہورچڑیاگھر کی انتظامیہ کے مطابق چڑیاگھر میں ہلاک ہونے والے تیندوے کی عمر چار ماہ تھی۔ تیندوا رات کو ٹھیک اور صحت مند تھا ، اس کی اچانک اور پراسرار موت کی تحقیقات شروع کر ادی گئی ہیں۔

تیندوے پوسٹمارٹم کرانے کے لئے ویٹرنری سائنس کالج یونیورسٹی میں تیندوے کی ڈیڈ باڈی بھجوا دی ہے۔ تیندوے کی موت کے بعد لاھور چڑیاگھر میں تیندوے کے دو جوڑے باقی رہ گئے ہیں۔

مزید خبریں :