09 نومبر ، 2015
منیلا......فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں سیکڑوں کاغذی لالٹینوں سے آسمان روشن ہو گیا۔
نومبر 2013میں آنیوالے خطرناک سمندری طوفان ہائیان( Haiyan)میں ہلاک ہونیوالوں کی یاد میں منایا جانیوالا یہ دن دو سال گزر جانے کے بعد آج بھی اسی غم اور دکھ سے منایا جاتا ہے جس میں مرنے والوں کے رشتہ دار اور دیگر افراد ان لالٹینوں میں اپنی دعائیں اور نیک تمنائیں پیغامات کی صورت میں لکھ کررکھتے ہیں اور لالٹینوں کو آسمان کی طرف اُڑا دیتے ہیں۔
انتہائی خوبصورت منظر پیش کرتا آسمان ان سینکڑوں لالٹینوں سے جگمگ چمکنے لگا جبکہ لوگ اپنے ہاتھوں میں موم بتیاں تھامے کھڑے دعائیں کرتے رہے۔