دلچسپ و عجیب
10 نومبر ، 2015

برطانیہ میں سالانہ ریوبکس کیوب چمپئن شپ

برطانیہ میں سالانہ ریوبکس کیوب چمپئن شپ

لندن ......ریوبک کیوب حل کرنا انتہائی ذہین افراد کے لیے بھی بے حد مشکل عمل ہوتا ہے جس میں ماہر سے ماہر کھلاڑی کے بھی پسینے چھوٹ جاتے ہیں۔

برطانوی کاؤنٹی ہارٹفورڈشائر میں 10ویں سالانہ چیمپئن شپ میں دنیا کے 19ممالک سے آنے والے 200سے زائد ماہر کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

دو روزہ ریوبکس کیوب چمپئن شپ میں جہاں اسٹینڈرڈ3x3کیوبز کے مقابلے منعقد کیے جارہے ہیں، وہیں آنکھوں پر پٹی باندھ کر ریوبکس کیوب حل کرنے کے منفرد مقابلے کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔

چیمپئن شپ کے افتتاح کے موقع پر ریوبک کیوب سے بنا اسٹار وارز کے کردار ہین سولو کا موزائک بھی تیار کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :