دنیا
10 نومبر ، 2015

لندن میں برطانوی پارلیمان کی عمارت پر مودی کے خلاف نعرہ لکھ دیا گیا

 لندن میں برطانوی پارلیمان کی عمارت پر مودی کے خلاف نعرہ لکھ دیا گیا

لندن......لندن میں برطانوی پارلیمان کی عمارت پر مودی کے خلاف نعرہ لکھ دیا گیا۔ عمارت پر بنائی گئی مودی کی لیزر تصویر پر تحریر تھا’’ہم مودی کا خیرمقدم نہیں کرتے‘‘۔

لندن میں اتوار کی شب بگ بین کےقریب واقع برطانوی پارلیمنٹ کی عمارت پر تحریر تھا ’’ ہم مودی کا خیرمقدم نہیں کرتے‘‘۔ اس نعرے کے نیچے لیزر لائٹ سے مودی کی ایک تصویربنائی گئی تھی۔ جس میں مودی ایک ہاتھ میں تلوار اور ایک ہاتھ میں ہندو عقیدے کا ایک نمایاں نشان تھامے ہوئے تھے۔

تصویر پر یہ نشان اس طرح بنایا گیا ہے کہ یہ ہٹلر کا امتیازی نشان سواستیکا سےبھی مل رہا ہے۔ تصویر کے ایک کنارے پر اسے بنانے والے آواز گروپ کا نام لکھا تھا۔ ساؤتھ ایشیا سالیڈیریٹی گروپ کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ تصویر مودی اور آر ایس ایس کے فاشسٹ نظریات کی عکاس ہے، اور یہ تصویر انکی ہٹلرانہ سوچ کو بھی ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 12 نومبرکو ڈاؤننگ اسٹریٹ اور 13 نومبر کو ویمبلے اسٹریٹ پر مظاہرہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں :