11 نومبر ، 2015
جکارتا......انڈونیشیا میں اب جیل کی پہرے داری کے فرائض مگرمچھ سر انجام دیں گے۔ انڈونیشیا کی انسدادِ منشیات کی ایجنسی کے سربراہ نے تجویز دی ہے کہ سزائے موت کے مجرموں کے لیے جزیرے پر جیل کی عمارت کی تعمیر کی جائے اور اس جیل کی پہرے داری مگرمچھ کریں۔
حکام کا کہنا ہے کہ مگرمچھ انسانوں سے کہیں زیادہ اچھے گارڈ ثابت ہوں گے کیونکہ انہیں رشوت دینا ناممکن ہے۔اس سلسلے میں ملک بھر سے خطرناک ترین مگرمچھوں کی تلاش کا کام بھی جلد ہی شروع کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ انڈونیشیا کا شمار دنیا کے اْن چند ممالک میں ہوتا ہے جو منشیات کے حوالے سے سخت قوانین رکھتے ہیں اور وہاں 2013 میں سزائے موت پر عائد کی گئی چار سالہ پابندی ختم کردی گئی تھی۔