پاکستان
11 نومبر ، 2015

کراچی : لیاری کے لنڈا بازاز میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی : لیاری کے لنڈا بازاز میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی.....کراچی کے علاقے آگرہ تاج کالونی کے لنڈا بازار میں کپڑوں کے گودام میں آگ لگ گئی،فائر بریگیڈ نے ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا ، شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ نے عمارت کو تباہ کر دیا۔

آگرہ تاج کالونی کے لنڈا کے کپڑوں کے گودام میں صبح سویرے آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی سے 2 گودام اور چار دکانوں میں رکھے پرانے گرم کپڑے جل کر خاکستر ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں اور ایک واٹر باوزر روانہ کیے گئے، جنہوں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ شارت سرکٹ کے باعث لگی، آگ کی شدت سے گودام منہدم ہوگیا۔

شہر میں آتشزدگی کے واقعات عام ہوتے جارہے ہیں جبکہ لوگوں کا شکوہ ہے کہ فائر بریگیڈ حکام ہمیشہ دیر سے پہنچتے ہیں، جس سے بڑے مالی نقصان کے ساتھ قیمتی جانوں کے ضیاع کا بھی خدشہ ہے۔

مزید خبریں :