12 نومبر ، 2015
نیویارک........ماہرین نے نظام شمسی میں سب سے زیادہ فاصلے پر موجود سیارے کو ڈھونڈ لیا جو سورج سے ساڑھے 15 ارب کلو میٹر فاصلے پر ہے۔
یہ سیارہ نظام شمسی کے آخری سیارے پلوٹو اور سورج کے فاصلے سے بھی تقریباً تین گنا زیادہ دور ہے ، اس کی ساخت برف کی ماند ہے۔ماہرین نے ابتدائی تجزیئے میں اسے V774104 کا نام دیا ہے۔
اس نئے سیارے کی ساخت، ہیت کا پتہ لگانے اور نظام شمسی میں اس کی مدار کو جانچنے کے لیے مزید معائنے کی ضرورت ہے۔اس سے قبل نظام شمسی میں سب سے زیادہ فاصلے پر موجود ستارا سورج سے پانچ ارب 70 کروڑ کلو میٹر سے لے کر 14 ارب کلو میٹر کے فاصلے پر اپنی مدار میں گردش کر رہا تھا۔