12 نومبر ، 2015
لاہور.......کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نےلاہورکےعلاقےکینٹ سےایک کالعدم تنظیم کےرکن کوگرفتارکرلیا ،ملزم پرکینٹ کےعلاقےمیں نیشنل ایکشن پلان کے خلاف پمفلٹس تقسیم کرنےکاالزام ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کےمطابق واپڈا ٹاؤن کا رہائشی کالعدم تنظیم کا رکن قمر عباس کینٹ کے علاقے میں نیشنل ایکشن پلان کے خلاف پمفلٹس تقسیم کررہا تھا،کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نےملزم کوگرفتار کرکے اس سے پمفلٹس برآمد کرلئےاورمقدمہ درج کرکےتفتیش شروع کر دی، ملزم پرپہلےبھی مختلف نوعیت کے7مقدمات درج ہیں۔