صحت و سائنس
13 نومبر ، 2015

کوئٹہ : سیکیورٹی نہ ملنے پر انسداد پولیو مہم ادھوری رہنے کا خدشہ

کوئٹہ : سیکیورٹی نہ ملنے پر انسداد پولیو مہم ادھوری رہنے کا خدشہ

کوئٹہ.....کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم چوتھےروز سیکیورٹی نہ ملنے کے باعث پانچ برس سے کم عمر کے بچوں کو قطرے پلانے کا عمل شروع نہ ہوسکا ،جس کےوجہ سے مہم ادھوری رہنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

کوئٹہ میں آج چوتھے روز انسدادپولیو کی مہم پولیس کی جانب سے سکیورٹی کی عدم فراہمی کےباعث شروع نہیں کی جاسکی۔

محکمہ صحت ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں انسدادپولیو کی مہم چوتھے روزشروع نہ ہوسکی ہے، پولیس نے پولیو ٹیموں کو سکیورٹی فراہم کرنے سے انکار کردیاہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اضافی سیکیورٹی کیلئےہمارے پاس وسائل نہیں ہے، انسداد پولیو مہم کا آج چوتھا اور آخری روز تھا، رواں سال کوئٹہ میں پولیو کے چار کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، مہم شروع نہ ہونے سے کوئٹہ میں پولیو کےحوالے سے مقررہ ہدف کےحصول میں مشکل ہوگی۔

دوسری جانب ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ امتیاز شاہ کا موقف ہے کہ انسداد پولیو مہم کے لئے سکیورٹی کی فراہمی سے انکار نہیں کیا ہے، کسی جگہ پولیس اہلکاروں کےپہنچنے میں تاخیر ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں :