کھیل
13 نومبر ، 2015

دوسرا ونڈے،انگلینڈ کاپاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

دوسرا ونڈے،انگلینڈ کاپاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ابوظہبی......انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس جیتنے والے اوئن مورگن کا کہنا ہے کہ گزشتہ میچ کی ٹیم کو بہتر کارکردگی کا موقع فراہم کرنے کیلئے آج کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ،گزشتہ میچ کی طرح پچ اسپنر کو مدد فراہم کرے گی۔

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میںدوسرے میچ کے حوالے سےاطہر علی نے کہا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں،آج کے میچ میں افتخاراحمد کیرئیر کا پہلا میچ کھیلیں گے جبکہ محمد رضوان کو بلال آصف کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

گرین شرٹ کی طرف سے آج کے میچ میں کپتان اظہر علی ،بابر اعظم ،محمد حفیظ،افتخار احمد ،شعیب ملک،سرفراز احمد ،محمد رضوان ، انور علی ،وہاب ریاض ،یاسر شاہ اور محمد عرفان پر مشتمل ٹیم میدان میں اترے گی۔

انگلینڈ کی جانب سے جے جے رائے،اے ڈی ہیلس،جے ای روٹ ،ایوئن مورگن،جے سی بٹلر ،جے ڈبلیو اے ٹیلر،معین علی ،سی آر واکس ،عادل راشد ،ڈی جے ویلے،آر جے ڈبلیو ٹوپلےگرین شرٹ کا مقابلہ کرینگے۔

مزید خبریں :