13 نومبر ، 2015
نیویارک.....امریکی ماہرین نے زمین سے 39 نوری سال دور، ایک اور سیارہ ڈھونڈ نکالا،جو نظام شمسی سے باہر ہے مگر خدو خال زہرہ سے ملتے ہیں۔
ماہرین فلکیات نے نظام شمسی سے باہر زمین کے سائز کا سیارہ دریافت کیا ہے، جو سیارہ زہرہ سے ملتا جلتا ہے۔
میساچوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین کےمطابق یہ سیارہ زمین سے39 نوری سال کے فاصلے پر ہے ، اسے’ جی جے 1132بی‘کا نام دیا گیا ہے ۔
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس سیارے کی دریافت سے پہلی بار کہکشاں سے باہر سیاروں کے راز جاننے کے نئے مواقع میسر آئینگے۔