25 مئی ، 2012
لندن ... پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان کا14 جولائی کو ڈینی گارشیا سے مقابلہ ہوگا۔آئی بی ایف اور ڈبلیو بی اے بیلٹس کے لیے عامرخان کا مقابلہ لیمنٹ پیٹرسن سے ہونا تھا جوڈرگ ٹیسٹ کے مسئلے سے دوچارہے۔پیٹرسن کی اپیل تک یہ واضح نہیں کہ عامرخان کی گارشیا سے فائٹ انہیں ٹائٹل واپس دلوانے کا بھی سبب بنے گی یانہیں۔گارشیانے یقین ظاہر کیا ہے کہ وہ عامر خان کو باآسانی ہرادے گاتاہم عامرخان بھی پرامید ہے کہ اسے اس بارزیادہ توانائی کے ساتھ اپنے جوہردکھانے کاموقع ملے گا۔