انٹرٹینمنٹ
15 نومبر ، 2015

ہالی وڈ کے اداکاربھی پیرس حملوں پر افسردہ

ہالی وڈ کے اداکاربھی پیرس حملوں پر افسردہ

لاس اینجلس......پیرس حملوں پر جہاں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں نے دکھ کا اظہار کیا ہے، وہیں ہالی وڈ کے اداکار بھی افسردہ دکھائی دئیے ۔

لاس اینجلس میں اکیڈمی گورنرز ایوارڈ ز کی تقریب میں فلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں مشہور اداکار وِل اسمتھ کا کہنا تھا کہ پیرس حملوں کے بعد وہ اور ان کی بیوی ساری رات اسی واقعے پر بات کرتے رہے۔جیڈا اور میں ساری رات جاگتے رہے اور ہمارا موضوع یہی تھا، ہمارے دل اور دعائیں مرنے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

اس صورت حال میں کیا کیا جائے ؟ یہ کب ختم ہوگا، اسےکیسے روکا جائے گا ؟ آپ کیا کرسکتے ہیں ؟ ۔میں نے بہت دنیا گھومی ہے اور میں سب سے لوگوں سے محبت کرتا ہوں ۔ میری ذمہ داری ہے کہ میں بھی کچھ کروں لیکن کیا کروں، مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا۔

فلم،ممی سے شہرت پانےوالی اداکارہ ریچل ویٹز بھی افسردہ دکھائی دیں،انہوں نے پیرس واقعے پر کچھ اس طرح اظہار خیال کیا کہ میں صرف اتنا کہوں گی کہ یہ ایک سانحہ ہے اور میرا دل ہلاک ہونے والوں اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ہے۔

سلم ڈاگ ملینئر اور اسٹیو جابس جیسی فلموں سے شہرت پانیوالے برطانوی ہدایتکار ڈینی بوائل کا کہنا تھا کہ یہ واضح طور پر برداشت اور رواداری پر حملہ ہے۔ہم برداشت اورتحمل پر یقین رکھتے ہیں اورعمل کرتے ہیںاورآزادی پر بھی ، یہ آزادی سب کے لئے ہے،لیکن اس کو برقرار رکھنا مشکل ہے،خاص طور پر جو بیروت میں ہوا، کار بم دھماکا لیکن آپ کو اپنی اقدار پر یقین رکھنا ہوگا اور اسے فروغ دینا ہوگا ۔

مزید خبریں :