صحت و سائنس
16 نومبر ، 2015

مختلف امراض سے آگہی و علاج کیلئے کیمپس لگائے جائیں گے

مختلف امراض سے آگہی و علاج کیلئے کیمپس لگائے جائیں گے

کراچی ..........وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عوام میں ذیابیطس اور دیگر امراض سے آگہی اور ان کے علاج کی مفت سہولتوں کی فراہمی کے لئے صوبے میں محکمہ بلدیات کے تحت کیمپس لگائے جائیں گے۔

وہ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے تحت ذیابیطیس کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ ایک روزہ مفت طبی کیمپ کے دورے کے موقع پر شرکاء سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے بات بات چیت کررہے تھے۔

وزیر بلدیات نے کہا کہ صوبے میں صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے رواں سال کے بجٹ میں ایک خطیر رقم مختص کی گئی ہے اور محکمہ بلدیات کے تحت چلنے والے تمام اسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں۔

مزید خبریں :