16 نومبر ، 2015
ہالی وڈ........ جیمز بانڈ کی نئی فلم ’’اسپکٹر‘‘ بدستور باکس آفس پر اپنی دھاک جمائے ہوئے ہے ،ریلیز کے پہلے دس دن میں ہی امریکا سے ہی تیرہ کروڑ ڈالر کی کمائی کر چکی ہے۔
باکس آفس کی ٹاپ پوزیشن پر رہنے والی جیمز بونڈ سیریز کی 24 ویں فلم’اسپیکٹر‘ نے رواں ہفتے مزید تین کروڑ چون لاکھ ڈالر کمائے،فلم دو ہفتوں کے دوران اب تک 13 کروڑ ڈالر سے زائد رقم بٹورچکی ہے۔
فلم کی کہانی ایک ایسے مشن پر ہے جس میں جیمز بانڈ کو خفیہ میسج کے ذریعے ایک ایسی تنظیم کے راز کو افشاں کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے جو انتہائی خطرناک گروہ پر مشتمل اور سنگین جرائم کی مرتکب ہے ۔
گزشتہ ہفتے ریلیز ہونے والی اینی میٹڈ فلم’دی پینٹس مووی‘ رواں ہفتے بھی دوسری پوزیشن پر ہی رہی، فلم نے اس ہفتے دو کروڑ بیالیس لاکھ ڈالر کمائے۔اور اس ہفتے ریلیز ہونے والی فلم مزاحیہ فلم’’لو دی کوپر ‘‘چوراسی لاکھ ڈالر آمدنی کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔
فلم کی کہانی کوپر نامی شخص کی ہے جس کا خاندان چار نسلوں تک پھیلا ہوتا ہے ۔کرسمس کے تہوار پر خاندان کے تمام ارکان اپنے آبائی گھر جمع ہوتے ہیں جہاں پیش آنے والے دلچسپ واقعات کے نتیجے میں ان پر خاندانی راز کھلتے ہیں۔